نااہل اور کر پٹ سیاستدانوں کا اقتدار میں راستہ بند کر نا ہو گا،6ماہ میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ ختم کرنیکا دعویٰ کر نیوالے حکمران کس منہ سے کاروباری مراکز جلد بند کر انے کی کوشش کر رہے ہیں ‘ حکو مت نے زبر دستی کاروباری مراکز بند کر نے کی کوشش کی تو کاروباری براداری کے ساتھ ملکر حکو مت کے خلاف احتجاج کر یں گے

تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن چوہدری محمد سرور کی ممتاز کاروباری شخصیات سے ملاقات میں گفتگو

جمعہ 17 اپریل 2015 20:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ6ماہ میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ ختم کرنیکا دعویٰ کر نیوالے حکمران کس منہ سے بجلی کی بچت کے نام پر کاروباری مراکز کو رات8بجے بند کر نے کی کوشش کر رہے ہیں ‘کاروباری مر اکز کو جلد بند کر نا کروڑوں خاندانوں کے معاشی قتل کے مترادف ہو گا ‘کاروباری مر اکزکو نہیں نااہل اور کر پٹ سیاستدانوں کا اقتدار میں راستہ بند کر نا ہو گااگر حکو مت نے زبر دستی کاروباری مراکز کو بند کر نے کی کوشش کی تو ہم کاروباری براداری کے ساتھ ملکر حکو مت کے خلاف احتجاج کر یں گے ۔

وہ جمعہ کو اپنے دفترمیں مختلف ممتاز کاروباری شخصیت میاں محمد کاشف اشفاق ‘سہیل رانا اور ناصر جاوید چوہدری اور دیگر کی قیادت میں ملاقات کر نیوالوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن چوہدری محمد سرور نے کہا کہ (ن) لیگ انتخابی مہم کے دوران 6ماہ میں ملک کو بجلی کی لوڈشیڈ نگ سے ہمیشہ کیلئے نجات دلانے کے دعوے کرتی رہی مگر آج حکمران جب دوسال سے زائد کا عر صہ گزارنے کے باوجود بھی بجلی کی لوڈشیڈ نگ کا مسئلہ حل کر نے میں ناکام رہی ہے‘ پہلے ہی ملک میں دہشت گردی اور کر پشن کی وجہ سے بدتر ین مسائل کے شکار کاروباری طبقے کو نشانہ بنانے کیلئے کاروباری مر اکز کو رات8بجے بند کر نے کوشش کی جا رہی ہے جسکی تحر یک انصاف بھر پور مخالفت کر یگی اور حکمرانوں کو کسی صورت کاروباری مراکز کا معاشی قتل کر نے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔

انہوں نے کہا کہ حکو متوں کا کام کاروباری طبقے کو سہولتوں کی فراہمی ہو تا ہے مگر پاکستانی حکمران بالکل اسکے بر عکس چل رہے ہیں اور ملک کو معاشی طور پر مضبوط کر نے اور لوگوں کو روزگار فراہم کر نیوالے کاروباری اور تجارتی مراکز کو سپورٹ کر نے کی بجائے انکے دشمن بن چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اپنی ناکامیوں اور نااہلیوں کی سزا پاکستانی قوم کو دینے کی بجائے اپنی اصلا ح کر یں اور وعدے کے مطابق ملک سے بجلی کی لوڈشیڈ نگ کا خاتمہ کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :