چیئر مین سینیٹ نے سینیٹر سحر کامران کے خلاف کرپشن ریفرنس دائر کرنے کی کوئی منظوری نہیں دی، ترجمان

جمعہ 17 اپریل 2015 20:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) سینیٹ سیکریٹریٹ نے کہاہے کہ چیئر مین سینیٹ میاں رضا ربانی نے سینیٹر سحر کامران کے خلاف کرپشن ریفرنس دائر کرنے کی کوئی منظوری نہیں دی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کوایک بیان میں سینیٹ سیکریٹریٹ کے ترجمان نے چیئر مین سینیٹ میاں رضا ربانی کی طرف سے سینیٹر سحر کامران کے خلاف کرپشن ریفرنس دائر کرنے کی خبروں کو من گھڑت اور بے بنیاد قراردیتے ہوئے وضاحت کی کہ چیئر مین سینیٹ میاں رضا ربانی نے سینیٹر سحر کے خلاف کوئی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری نہیں دی ۔سینیٹ کے ترجمان نے کہا کہ یہ خبر بالکل بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے جس سے سینیٹر کی سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے ۔

متعلقہ عنوان :