بلدیاتی امیدواروں کے حامیوں میں جھگڑا، ایک شخص جاں بحق، 3زخمی

جمعہ 17 اپریل 2015 20:47

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) راولپنڈی میں بلدیاتی امیدواروں کے حامیوں میں جھگڑا، ایک شخص جاں بحق، تین زخمی ہو گئے، لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پیپلز پارٹی کے امیدوار راجہ شوکت کی ریلی پر مسلم لیگ(ن) کے امیدوار ملک عثمان کے دفتر کے قریب فائرنگ کر دی گئی اور دونوں امیدواروں کے حامیوں میں جھگڑا ہو گیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :