ارسا نے چشمہ جہلم لنک کینال کھول کر پنجاب کو10ہزار کیوسک پانی کی فراہمی شروع کر دی، لنک کینال کھولنے پر ممبر ارسا سندھ کا اختلافی نوٹ

جمعہ 17 اپریل 2015 20:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) ارسا نے پنجاب کو پانی کی فراہمی کے لئے چشمہ جہلم لنک کینال کھول کر پنجاب کو10ہزار کیوسک پانی کی فراہمی شروع کر دی، لنک کینال کھولنے پر ممبر ارسا سندھ نے اختلافی نوٹ جاری کر تے ہوئے کہاکہ پانی سمندر میں پھینک دیں مگر چشمہ جہلمکینال مت کھولیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پانی کے محکمہ ارسا نے دریائے سندھ میں اضافی پانی ہونے پر پنجاب کو پانی کی فراہمی کیلئے چشمہ جہلم لنک کینال کھول کر پنجاب کو دس ہزار کیوسک کی فراہیم شروع کر دی ہے اور وزارت پانی و بجلی کی ہدایت پر تربیلا ڈیم سے پانی کا اخراج 13ہزار کیوسک بڑھا دیا ہے، چشمہ جہلم لینک کینال کھولنے پر ارسا سندھ ممبر نے اختلافی نوٹ دیا جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ پانی سمندر میں پھینک دیں مگر سی جی کینال مت کھولیں، جس پر باقی ممبران نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ میں 30لاکھ کیوسک پانی سمندر میں بہہ چکا ہے جس کی وجہ سے دریائے سندھ میں اضافی پانی ہونے پر چشمہ جہلم لنک کینال کھولی گئی

متعلقہ عنوان :