انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاوٴ نٹنٹس آف پاکستان کے تحت گولڈ میڈل سرٹیفیکٹ دینے کی تقریب کا انعقاد

جمعہ 17 اپریل 2015 20:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) پنجاب کے صوبائی وزیر برائے مالیات مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ آئی سی اے پی کے عہدیداران ملک کی اقتصادی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ بات آج انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاوٴ نٹنٹس آف پاکستان (آئی سی اے پی) کی جانب سے دو سوسے زائد چارٹرڈ اکاوٴنٹنٹس طلباء و طالبات کو گولڈ میڈل اور سرٹیفیکٹ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے تعلیم یافتہ نوجوانوں کی دنیا بھر میں ضرورت ہیں ،مڈل ایسٹ میں بے شمار مواقع ہیں اور ہمارا نوجوان جو ہمارا سرمایہ بھی ہے تیزی سے بیرون ملک جارہا ہے لیکن ہمیں کوشش کرنی ہوگی کہ پاکستان میں رہتے ہوئے ہی اپنی خدمات فراہم کرکے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آئی سی اے پی کے صدر یعقوب ستار نے کہا ہے کہ ہم اپنے بہترین ذہن بیرون ملک بھیجنا نہیں چاہتے بلکہ انکی خدمات برآمد کرنا چاہتے ہیں ۔

یعقوب ستا ر نے مزید کہا کہ پاکستان کو اس وقت پروفیشنلز کی اہم ضرورت ہے جبکہ آج جن طلباء کو ڈگری مل رہی ہے یہ انکے لیے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ہے ۔ تقریب سے انسٹیٹیوٹ کے نائب صدر نارتھ محمد مقبول ، کیپکو کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر آفتاب محمود بٹ، انسٹیٹیوٹ کی نادرن کمیٹی کے چیئرمین سیف اللہ، اسد فیروز اور مائرہ سجاد نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :