نئے ایم ڈی نساسک کی تعیناتی کے باوجود سکھر میں صفائی کی صورتحال میں بہتری نہ آسکی

جمعہ 17 اپریل 2015 20:33

سکھر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء ) نئے ایم ڈی نساسک کی تعیناتی کے باوجود سکھر میں صفائی کی صورتحال میں بہتری نہ آسکی ،شہرمیں جگہ جگہ گندا پانی جمع ،شہریو تاجر برادری پریشان ،نساسک کا عملہ شہر سے غائب تفصیلات کے مطابق ایم ڈی نساسک عبدالمجید پٹھان کے مستعفیٰ کے بعد ایک بار پھر سیاسی بنیاد پر محمد شاہ تنیو کو ایم ڈی نساسک تعینات کردیا گیا ہے مگر اس کے باوجود شہرمیں صفائی کی صورتحال میں بہتری نہ آسکی ہے جمعہ کے روز بھی شہرکے مختلف علاقوں میں گھنٹہ گھر، جناح چوک، والس روڈ ، پرانا سکھر میں جگہ جگہ سیوریج سسٹم ناکارہ ہونے کے باعث گندا پانی سڑکوں پر جمع رہا اور کئی علاقوں میں گندگی کے ڈھیر لگے رہے نساسک کا عملہ شہر سے غائب رہا شہریوں کا کہنا ہے کہ نساسک کے افسران ہٹ دھرمی چھوڑکر شہرمیں صفائی کے اقدامات کریں۔