اسسٹنٹ کمشنر سٹی کوئٹہ کی سربراہی میں اسپیشل مجسٹریٹ کا انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے مراکزکادورہ

جمعہ 17 اپریل 2015 20:28

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء ) اسسٹنٹ کمشنر سٹی کوئٹہ طارق مینگل کی سربراہی میں اسپیشل مجسٹریٹ ببرک خان و دیگر نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں نقل کے روک تھام کے سلسلے میں شہر کے مختلف امتحانی مراکزکا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر امتحانی مراکز میں نقل کی روک تھام اور ان کی حدود میں فوٹواسٹیٹ کی دکانوں کو بند کرنے کے اقدامات کو یقینی بنانے کے لئے تعمیرنو کالج ،گورنمنٹ سنڈیمن سکول ، سینٹرل ہائی سکول اور اسپیشل سکول کا معائنہ کیا اس موقع پر امتحانی مراکز عملے نے دوران تلاشی طلباء سے برآمد ہونے والے46موبائل فون انتظامیہ کے حوالے کئے۔جبکہ نقل کرنے پر 6طلباء کے پرچے منسوخ کئے گئے۔