ڈائریکٹر جنرل نادراسنجاوی میں نادرا آفس کوسرکاری عمارت میں منتقل کرنے کے احکامات جاری کریں، نعمت اللہ کی پریس کانفرنس

جمعہ 17 اپریل 2015 20:28

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) ڈسٹرکٹ ممبر زیارت نعمت اللہ ،مہر اللہ ، ملک عرفان اور دیگر نے ڈائریکٹر جنرل نادرا سے اپیل کی ہے کہ سنجاوی میں نادرا آفس کو فی الفور سرکاری عمارت میں منتقل کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کی کوششوں سے سنجاوی میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا دفتر کے قیام کی منظوری ہوئی جس کیلئے ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کی طر ف سے بلڈنگ فراہم کی گئی لیکن نادرا کے چند افسران اور ایم پی اے کی ملی بھگت سے نادرادفتر کو ایم پی اے کے حجرے میں مخصوص ایجنڈے کے تحت قائم کیا گیاجس میں صرف مخصوص لوگوں کو شناختی کارڈ جاری ہونگے اور عوام کی اکثریت شناختی کارڈ کے حصول سے محروم رہے گی جسے پشتونخواملی عوامی پارٹی کسی صورت قبول نہیں کریگی۔

انہوں نے ڈائریکٹر جنرل نادرا سے اپیل کی کہ وہ سنجاوی میں نادرا دفتر کوایم پی اے ے حجرے کی بجائے سرکاری عمارت میں منتقل کرنے کے احکامات جاری کریں بصورت دیگرسخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔

متعلقہ عنوان :