وفاقی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کر یک ڈاؤ ن ،12ملزمان گر فتار

قبضہ سے ایک کلو 25گر ام چرس ، شراب ، وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا ا سلحہ اور مال مسروقہ برآمد

جمعہ 17 اپریل 2015 20:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) وفاقی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کر یک ڈاؤ ن ،12ملزمان گر فتار ، ملزمان کے قبضہ سے1کلو 25گر ام چرس ، شراب ، وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا ا سلحہ4پسٹل معہ ایمو نیشن اور مال مسروقہ برآمد کر لیا ۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔مزید تفتیش جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق تھا نہ کو ہسار پولیس نے دوران گشت ملزم سہیل فیصل کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 6بو تلیں شرا ب و بئیر بر آمد کرلی۔

تھا نہ گو لڑ ہ پولیس نے دوران گشت ملزم تو قیر خا ن کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔ تھا نہ سبز ی منڈی پولیس نے چوری کی واردات میں ملو ث ملزم شہبا ز علی کو گرفتار کر لیا۔ تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا پولیس نے چوری کی واردات میں ملو ث ملزم عطا محمد کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ما ل مسروقہ بر آمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تھا نہ کو رال پولیس نے دوران گشت ملزم محمد ظہیر کو بغیر اجا زت سلنڈر گیس بھر ائی کر نے پر گرفتار کر لیا۔

تھا نہ کھنہ پولیس نے دوران گشت ملزم سنفور خا ن کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1کلو 25گر ام چرس بر آمد کرلی۔ جبکہ بغیر اجا زت سلنڈر گیس بھرائی کر نے پر دو ملزمان محمد امتیاز اور کا مر ان کو گرفتار کر لیا۔ تھا نہ لو ہی بھیر پولیس نے دوران گشت ملزم صداقت کو گرفتا رکر کے اس کے قبضہ سے پسٹل 30بو ر معہ ایمو نیشن اور ما ل مسروقہ بر آمد کرلیا۔ تھا نہ سہا لہ پولیس نے دوران گشت دو ملزمان دولت خا ن اور سردار خا ن کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 2پسٹل معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔

تھا نہ ما ر گلہ پولیس نے چوری کی واردات میں ملو ث ملزم شہباز کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ما ل مسروقہ بر آمد کرلیا۔ ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس ایس پی اسلام آباد میر ویس نیا زنے پویس ٹیم کی اس ا علیٰ کارکردگی پر نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹس دینے کا اعلان کیا ہے ۔انہو ں نے مزید کہا کہ ایسے جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور ان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :