انٹرگورنمنٹل پینل آن کلائمیٹ چینج کے وائس چیئر کی سینیٹر مشاہد اللہ خان سے ملاقات

پاکستان سمیت دنیاکے تمام ممالک پر موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات پر تفصیلی گفتگو

جمعہ 17 اپریل 2015 20:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) موسمیاتی تبدیلی پر بین الاحکومتی پینل انٹرگورنمنٹل پینل آن کلائیمیٹ چینج کے وائس چیئرپروفیسر جین۔پاسکل وئن پرسیلی نے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ، سینیٹر مشاہد اللہ خان ، سے اہم ملاقات کی،وفاقی وزارت موسمیاتی تبدیلی میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران پاکستان سمیت دنیا کے تمام ممالک پر موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات پر تفصیلی گفتگو کی۔

مشاہد اللہ خان سے پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ جس پر وفاقی وزیر نے اُن کا شکریا ادا کیا۔ملاقات کے دوران بیلجیم سے تعلق رکھنے والے اسIPCCکے وائس چیئر جین۔پاسکل وئن پرسیلی نے IPCCکے چیئر منتخب ہونے کے لیے مشاہداللہ خان سے پاکستان کی جانب سے ان کی حمایت میں سپورٹ کی گذارش کی ۔

(جاری ہے)

مشاہد اللہ خان نے پروفیسرجینا۔پاسکل وئن پرسیلی سے اِن کے IPCCکے چیئر منتخب ہونے کے لیے ہر سطح پر حمایت کرنے کایقین دلایا۔ مشاہداللہ خان نے IPCCکے وائس چیئر سے کہا کہ اِن کی IPCC کا چیئر منتخب ہونے کے بعد اس موسمیاتی تبدیلی پر بین الاحکومتی پینل کو مزید موثر بنانے کا ارادہ دنیا کے تمام ممالک ، خاص کر ترقی پذیر ممالک ،کے لیے نیک شگون ثابت ہوگا۔

:پروفیسر جین۔ماہر موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات پروفیسر پاسکل وئن پرسیلی سات سال سے IPCCکے وائس چیئر ہیں اور اب وہ IPCCکے چیئر منتخب ہونے کے لیے الیکشن لڑرہے ہیں۔ IPCCکی چیئر کی نشست اس سال فروری میں انڈیا سے تعلق رکھنے والے راجندرا پچوری کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوئی ۔IPCCکے نئے چیئر کے لیے انتخابات اس سال اکتوبر میں IPCCکے بیالیسویں اجلاس کو دوران ہورہے ہیں۔

جس کے لیے دنیا کے مختلف ممالک نے اپنے نمائندے نامزدکیے ہیں۔IPCC دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے سائنسدان ، ماہرین ماحولیات ،موسمیاتی تبدیلی، زراعت اور پانی کے علاوہ مختلف موضوعات پر دسترس رکھنے والے ماہرین پر مشتمل ایک عالمی بیوروہے ، جس کا اہم کام موسمیاتی تبدیلی کے مختلف پھلووں پر سائنسی بنیادوپر تحقیق کرنا ہے۔