کوہاٹ، حساس علاقے سے تین مشکوک کار سواروں کوحراست میں لے لیاگیا
آپریشن میں9مطلوب اشتہاریوں اور 43مشتبہ افراد کو گرفتار،پولیس نے مشکوک گاڑی اور ناجائز اسلحہ و منشیات کی بھاری کھیپ قبضے میں لیکر مقدمات قائم کر دیئے
جمعہ 17 اپریل 2015 20:20
کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) کوہاٹ کے حساس علاقے سے تین مشکوک کار سواروں کوحراست میں لیا گیا جبکہ آپریشن میں9مطلوب اشتہاریوں اور 43مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس نے مشکوک گاڑی اور ناجائز اسلحہ و منشیات کی بھاری کھیپ قبضے میں لیکر مقدمات قائم کر دئیے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کوہاٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی(کے ڈی اے)کے حساس علاقے میں کار سوارافراد کی مشکوک نقل و حرکت کی اطلاع پر فوری کاروائی کرتے ہوئے مقامی پولیس نے تعاقب کے بعد تین افراد کو گاڑی سمیت گرفتار کر لیاتاہم بعد ازاں تحقیقات اورتسلی کے بعد ان افراد کو رہا کر دیا گیاجبکہ انکی موٹر کار کو مشکوک جان کررجسٹریشن دستاویزات کی چھان بین کی غرض سے تحویل میں لیا گیا ہے۔
دریں اثناء کوہاٹ شہر کے مختلف حصوں میں سنگین مقدمات میں نامزدگی کے بعدعرصہ دراز سے روپوش اشتہاریوں کو قانون کی گرفت میں لانے اور جرائم پیشہ سرگرمیوں کے انسداد کیلئے جاری سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن میں مزید تیزی لاتے ہوئے پولیس اور ایلیٹ فورس کی چھاپہ مار ٹیموں نے ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں مشترکہ کاروائیوں کے دوران اغواء برائے تاوان اور قتل سمیت سنگین نوعیت کی وارداتوں میں مطلوب 9 اشتہاری مجرمان اور 43 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر انکے قبضے سے مجموعی طور پر تین کلاشنکوف،چار ریپیٹر،سات بندوق،دس پستول سینکڑوں کارتوس ،آٹھ کلو گرام چرس اور پانچ بوتل شراب برآمد کر لئے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.