سعودی عرب کا استحکام عالم اسلام کا استحکام ہے ‘ مولانا عبد الخبیر آزاد

حوثی باغیوں کے خلاف سلامتی کونسل کی قرار داد عالم اسلام کی آواز ہے ‘ خطیب بادشاہی مسجد میاں محمد شہباز شریف کا دورہ سعودیہ پاک سعودی تعلقات میں مزید مضبوطی ا ورمشرق وسطیٰ کے امن کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا

جمعہ 17 اپریل 2015 20:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء ) خطیب بادشاہی مسجد لاہور مولانا سید عبد الخبیر آزادنے کہا کہ سعودی عرب صرف پاکستان کا ہی نہیں بلکہ پورے عالم اسلام کا عظیم محسن ہے سعودی عرب کاا ستحکام پورے عالم اسلام کا استحکام ہے سعودی عرب نے ہر مشکل اور آڑے وقت میں پاکستان کا بھر پور ساتھ دیا ہے اس لئے مشکل وقت میں پاکستان کو سعودی عرب کا بھر پور ساتھ دینا چاہیے ،مولانا عبد الخبیر آزاد نے یمن کے حوثی باغیوں کے خلاف سلا متی کونسل کی قرار داد کا بھر پور خیر مقدم کیا اور کہا کہ یہ پورے عالم اسلام کی آواز اور فتح ہے ۔

معة المبارک کے عظیم اجتما ع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یمن میں جو لوگ دہشت پھیلا رہے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جو سر زمین حرمین الشریفین پر حملہ کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

آج دنیا کو یہ پتہ چل گیا کہ یہ لوگ باغی ہیں اور دہشت گرد ہیں اور یہی وجہ ہے کہ دنیا کے تمام ممالک نے سلامتی کونسل کی قرار داد یمن کے حوثی باغیوں کے خلاف منظور کی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ میاں محمد شہباز شریف اپنے وفد کے ہمراہ جوسعودی عرب کے دورے پر ہے ، انشاء اللہ اس دورے سے پاکستان اور سعودیہ تعلقات مزید مضبوط اور مستحکم ہوں گے۔

اور مشرق وسطیٰ کے امن کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ہمارا دوست ملک ہے جسے ہم اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں اورسعودیہ نے ہمیشہ امہ اسلامیہ کی قیادت کی ہے ،آج اس مشکل گھڑی میں پوری پاکستانی قوم تمام طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ حرمین الشریفین سے نہ صرف محبت کرتے ہیں بلکہ اس کی حفاظت اور سلامتی کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

ہزاروں کے اجتماع میں تمام حاضرین کے ہاتھ بلند کر کے سعودی عرب سے محبت کا اظہار کیا گیا اور خصوصا پاک سعودی تعلقات میں مزید استحکام کیلئے بھی عہد کیا گیا،تمام حا ضرین نے یہ عہد کیا کہ اس مشکل وقت میں ہم سعودی عرب اور سر زمین حرمین تنہا نہیں چھوڑیں گے ہمارے دل سعودی عرب کے ساتھ دھڑکتے ہیں اس پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گے اور نہ ہی کسی قسم کی قربانی سے دریغ کیا جائے گا ۔آخر میں متفقہ طورپر تمام حاضرین نے سعودی عرب کے ساتھ اظہار یکجہتی کا عہد کیا اورعالم اسلام کے مرکز سعودی عرب اور سر زمین حرمین الشریفین کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ، اور یمن میں قیام امن کیلئے بھی دعاء کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :