خادم پنجاب نے عوام کو روز مرہ اشیائے خوردونوش کے نرخوں میں ریلیف کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں ، صوبہ بھر میں گھی اور آئل کے نرخوں میں کم از کم 15روپے فی کلو گرام کی کمی حقیقی عوام دوست اقدام ہے

صوبائی وزیر برائے ترقی خواتین حمیدہ وحیدالدین کا تقریب سے خطاب

جمعہ 17 اپریل 2015 20:04

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) صوبائی وزیر برائے ترقی خواتین حمیدہ وحیدالدین نے کہا ہے کہ خادم پنجاب محمد شہباز شریف نے عوام کو روز مرہ اشیائے خوردونوش کے نرخوں میں ریلیف کی فراہمی کے لیے ٹھوس اقدامات کئے ہیں اور انکی ہدایت پر صوبہ بھر میں گھی اور آئل کے نرخوں میں کم از کم 15روپے فی کلو گرام کی کمی حقیقی عوام دوست اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت مسلسل مانیٹرنگ کرتے ہوئے اس امر کو یقینی بنا رہی ہے کہ عوام کو بآسانی کم کردہ نرخوں کے مطابق گھی اور آئل کی دستیابی ہو سکے اور اس حوالہ سے تمام اضلاع کے ڈی سی او ز اور متعلقہ انتظامی افسران سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹس حاصل کی جارہی ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی خلاف ورزی کے مرتکب اور مقررہ نرخوں سے مہنگا گھی ،آئل فروخت کرنے والوں سے کوئی رعائیت نہیں برتی جائیگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان خیالا ت کا اظہار گھی ،آئل کے نرخوں پر عمل درآمد کے سلسلہ میں اپنے دورہ حافظ آباد کے دوران کیا۔ڈی سی ا و محمد عثمان ،اے ڈی سی نعمان حفیظ ،اے سی عمر فاروق وڑائچ،ڈی ڈی او (ایچ آر ایم) اللہ دتہ وڑائچ اور دیگر افسران ،تاجر نمائندے شیخ صوبہ اور توقیر رتو بھی انکے ہمراہ تھے۔صوبائی وزیر نے ضلعی حکومت کی جانب سے دال بازار اور ونیکے چوک میں بنائی جانے والی فےئر پرائس شاپس کا دورہ کیا اور گھی ،آئل کی دستیابی اور فروخت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

قبل ازیں ڈی سی او محمد عثمان نے اپنے دفتر میں بریفنگ کے دوران صوبائی وزیر کو بتایا کہ ضلع بھر میں قائم 12فئیر پرائس شاپس پر گھی آئل دستیاب ہے اور گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف جنوری سے ابتک ٹھوس کاروائی کرتے ہوئے پانچ گراں فروشوں کی گرفتاری ،ایک ہزار سے زائد دوکانداروں کو 9لاکھ سے زائد نقد جرمانہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :