بلدیاتی الیکشن میں اپوزیشن پارٹیوں کی شکست اٹل ہے ، ذوالفقارراٹھور

جمعہ 17 اپریل 2015 20:02

لاہو ر( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء ) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے نائب صدراورچیئرمین پی ایچ اے واہگہ ٹاؤن و عزیزبھٹی ٹاؤن میاں ذوالفقارحسین راٹھورنے کہا ہے کہ انتظار ختم ،لاہور کینٹ اوروالٹن کینٹ کے عوام کوان کے حقوق کی فراہمی کاوقت آگیا۔عوام کابلدیاتی الیکشن میں درست انتخاب ان کااحساس محرومی ختم کردے گا ۔وزیراعظم میاں نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف عوام کوشریک اقتدار کرنے کے خواہاں ہیں ۔

پنجاب کے کینٹ ایریازمیں بلدیاتی انتخابات سے جمہوریت کوتقویت ملے گی۔مسلم لیگ (ن)کے نامزد امیدواروں کے نزدیک عوام کی خدمت سے بڑھ کرکوئی سعادت نہیں ۔مسلم لیگ (ن) کے نامزدامیدواروں کی بلدیاتی الیکشن میں کامیابی سوفیصدیقینی ہے۔وہ انتخابی مہم کے سلسلہ میں مختلف مقامات پراجتماعات سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

میاں ذوالفقارحسین راٹھور نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے اہلیت ،قابلیت اورکارکردگی کی بنیادپرنمائندوں کومیدان میں اتارا ۔

اپوزیشن پارٹیوں کولاہورکے کینٹ ایریامیں ہمارامقابلہ کرنے کیلئے موزوں امیدوارڈھونڈنے میں دشواری کاسامنا کرناپڑا۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کوکئی وارڈزمیں امیدوار نہیں ملے ،پی ٹی آئی نے بھی اپنے ورکرزکوزبردستی مقابلے کیلئے تیار کیا ۔ انہوں نے کہاکہ ہماری قیادت صرف عوام کاجوابدہ ہے ،اپوزیشن کے منفی پروپیگنڈے سے باشعورعوام ہرگز گمراہ نہیں ہوں گے۔

عوام کے اعتماد کی بحالی سے ملک میں خوشحالی کے سفرمیں تیزی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ مایوس اورمنتشر اپوزیشن کوافواہوں کابازارگرم کے سوا کچھ نہیں آتا ۔ ہماری قیادت بلدیاتی نظام کے استحکام کیلئے پور ی طرح سنجیدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن والے سیاسی میدان میں ہمارا مقابلہ کرنے کی بجائے جمہوریت پرحملے کررہے ہیں۔