موجودہ حکومت ہر محاذ پر بری طرح ناکام ہوچکی ہے،پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدر محمد جمیل

جمعہ 17 اپریل 2015 20:00

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء ) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدر محمد جمیل نے کہاہے کہ موجودہ حکومت ہر محاذ پر بری طرح ناکام ہوچکی ہے اور حکومتی دعووں کے باوجود ملک بھر میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے،آج یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہادہشت گردی، کرپشن ،قتل وغارت گری،لاقانونیت،رشوت اور امن وامان کی تشویشناک صورتحال نے لوگوں کا ذہنی سکون برباد کررکھا ہے اور عام آدمی کا کوئی بھی پرسان حال نہیں،تھانے رشوت کی آماجگاہ بن چکے ہیں اور پولیس مظلوموں کی دادرسی کی بجائے مجرموں کوتحفظ دے رہی ہے،ملک میں انصاف نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی،ہر طرف لوٹ مار کا بازار گرم ہے،بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کو عذاب میں مبتلا کررکھا ہے اور ہر قسم کا بزنس بری طرح متاثر ہورہا ہے،تعلیم اور صحت کے شعبوں کو تباہ کردیا گیا ہے،سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو ادویات تو درکنار علاج معالجہ کی مناسب سہولیات بھی میسر نہیں،تعلیم کو مکمل طور پر کمرشلائز کردیا گیا ہے اور غریب لوگ اپنے بچوں کو اتنی مہنگی تعلیم کاسوچ بھی نہیں سکتے،وزیر اعلیٰ پنجاب کا پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب پروگرام کھوکھلے نعرے کے سوا کچھ بھی نہیں،حکومت تعلیم کو عام کرنے کیلئے سرکاری سکولوں کی حالت بہتر بنائے اور زبانی جمع خرچ کی بجائے کم ازکم میٹرک تک مفت تعلیم کوہر صورت یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :