الیکشن جیتنے کے بعد اپنے باشعور ووٹرزکے اجتماعی مفادمیں بروقت، درست اوردوررس فیصلے کریں گے ، فہیم احمدخان

جمعہ 17 اپریل 2015 19:55

لاہو ر( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء ) والٹن کینٹ وارڈنمبر10سے کونسلر کے آزاد امیدوار فہیم احمدخان نے کہا ہے کہ موروثی سیاست تعمیروترقی کی ضد ہے ۔عہدوں کی بندربانٹ کرنیوالے عوام کی خدمت ہرگزنہیں کرسکتے ۔جوعہدے کے پیچھے بھاگتا ہے وہ عہد میں زندہ نہیں رہتا ،مجھے عوام نے موورثی سیاست کاتابوت دفن کرنے کیلئے کھڑاکیا ہے ۔عوام کے حقوق کیلئے سرمایہ داروں اورڈیرے داروں کوللکارا ہے ،عوام 25اپریل کے دن فریج پرنشان لگاکر موروثی سیاست کوفریز کردیں ۔

وہ انتخابی مہم کے سلسلہ میں وارڈنمبر10کی مختلف آبادیوں میں کارنر میٹنگز سے خطاب کررہے تھے۔فہیم احمدخان نے مزید کہا کہ بلدیاتی سیاست میں بھی نوسربازسرگرم ہوگئے ہیں۔وارڈنمبر10کے باشعورعوام ان کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میراسیاسی کردارایک کھلی کتاب کی طرح ہے ،کامیاب ہواتوایک پائی کی کرپشن نہیں ہونے دوں گا۔سیاست کوخدمت خلق کی بجائے تجارت اورلوٹ کھسوٹ کاذریعہ بنانے والے سوداگروارڈنمبر10 سے دوررہیں ۔

عوام نے مینڈیٹ دیا تو وارڈنمبر10میں ترقیاتی کا م کاجال بچھانے کیلئے سردھڑکی بازی لگادوں گا۔ وارڈنمبر10کوابتدائی پچاس دنوں میں ٹیک آف کی پوزیشن پرلے آؤں گا ۔وارڈ نمبر10کے اجتماعی مفادمیں بروقت، درست اوردوررس فیصلے کریں گے۔عوام کی مشاورت سے ان کامعیار زندگی بلندکرنے کیلئے ترجیحات متعین کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :