پاکستان سمیت دنیا بھر میں مز ا رعین کے حقوق کا عالمی دن (کل) منایا جائیگا

جمعہ 17 اپریل 2015 19:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مزارعین کے حقوق کا عالمی دن ( ہفتہ ) بمطابق 18اپریل کو منایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اس دن کی مناسبت سے خصوصی تقریبات بھی منعقد کی جائیں گی جن میں مزارعین کے حقوق کے تحفظ ، ان کو درپیش مشکلات ، انہیں بنیادی سہولیا ت کی فراہمی اور دیگر امور پر تفصیلی اظہار خیال کیا جائے گا۔اس سلسلہ میں انجمن تحفظ حقوق مزارعین پنجاب ، پاکستان کسان بورڈ ، فارمرز ایسوسی ایشن پنجاب ، پاکستان کسان ویلفیئر کونسل اور دیگر تنظیموں کے زیر اہتما م مختلف شہروں میں ریلیاں بھی نکالی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :