وہاڑی، ایڈ یشنل سیشن جج کا جیل کا دورہ، معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث 15 اسیران کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم

جمعہ 17 اپریل 2015 19:20

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء ) ایڈ یشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی بشیر احمد نے ہمراہ جوڈیشل افسران ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی کا دورہ کے دوران معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث 15 اسیران کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ویمن بارک ، نو عمر وارڈ ، ہسپتال میں جا کر حوالاتیوں کے مسائل سنے جیل کچن میں اسیران کودیئے جانے والے کھانے کے معیار اور جیل کے حفاظتی انتظامات کو بھی چیک کیا اوراپنے اطمینان کا اظہار کیا اس دوران سپرنٹنڈنٹ جیل سید بابر علی،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ عبدا لصبورسکھیرا بھی موجود تھے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بشیر احمد نے جیل کے انتظامات بہتر کرنے کے حوالہ سے سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سید بابر علی کی کاوشوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :