Live Updates

حکو مت ملک کے سنگین ایشو ز پر قا بو پانے میں کا میاب ہو رہی ہے ، سعید خان منیس

پی ٹی آئی اورایم کیوایم اپنے کارکنوں کو تحمل اور برداشت کا درس دیں ،رکن قومی اسمبلی کی صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 17 اپریل 2015 19:18

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء ) سا بق سپیکر پنجاب ایم این اے سعید خان منیس نے کہا ہے کہ حکو مت بتدریج ملک کے سنگین ایشو ز پر قا بو پانے میں کا میاب ہو رہی ہے ضربِ عضب اور کراچی میں امن قائم کرنے کے لیے حکو مت زینجرز اور پو لیس کی شا ندار کو ششوں کی وجہ سے ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری پر قابو پا رہی ہے آہستہ آہستہ کراچی کے لو گ خوف اور ڈر کی فضاء اور پرآشوب ماحول سے باہرآرہے ہیں۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے سعید خان منیس نے کہا کہ پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم این اے 246کے ضمنی الیکشن کو عزت ، بے عز تی کا مسئلہ نہ بنائیں بلکہ اسے جمہوری عمل کا حصہ سمجھیں اپنے کارکنوں کو تحمل اور برداشت کا درس دیں اسلحہ کی نما ئش کی بجا ئے پیار محبت کو فروغ دیں انہوں نے کہا کہ بہت کو ششوں کے بعد کراچی کے عوام جو سالہا سال سے بننا مسکرانا اور گھو منا پھرنا بھول گئے تھے اب اُن کی خو شیاں واپس آرہی ہیں میں پو شیدہ ہے سعید خان منیس نے کہا کہ کراچی کے پرُامن شہری اپنے اردگرد ماحول اور شرپسند عناصر پر نظررکھیں کیونکہ کراچی کی دو کروڑ آبادی میں صرف چند سو امن دشمن لو گ ہیں جنہوں نے اپنی منفی سرگرمیوں سے کراچی کا امن تباہ کررکھا ہے حکو مت امن قائم رکھنے والے اداروں کے تعا ون سے بھرپورکو شش کررہی ہے لیکن جب تک عوام تعاون نہیں کریں گے تو حکومت کا میا ب نہیں ہو سکتی کوئی نیا کرایہ دار آئے تو اُس کی حرکات وسکنات پرنظر رکھیں اُس کے تمام کوائف نزدیکی پولیس سٹیشن میں جمع کروائیں اگرتمام حکو مت ادارے اورعوام مل کر ان امن دشمن قوتوں کا قلع قمع کرنے پر کمرکس لیں تو دنیا کی کوئی طاقت کا میابی سے نہیں روک سکتی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات