بنوں،آپریشن ضرب عضب کے دوران گرفتار 28مشکو ک افراد کوکلیئرقرار دیکر رہاکردیا گیا

سیکیورٹی فورسزنے گرفتار افرادمیں سے رہاہونے والے28 افراد کے ناموں کی فہرست جاری

جمعہ 17 اپریل 2015 19:18

بنوں،آپریشن ضرب عضب کے دوران گرفتار 28مشکو ک افراد کوکلیئرقرار دیکر ..

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) آپریشن ضرب عضب کے دوران گرفتار 28مشکو ک افراد کوکلیئرقرار دیکر رہاکردیا گیا پولیٹیکل انتظامیہ شمالی وزیرستان نے جرگے میں گرفتار افراد رہاکرکے اُتمانزئی قبیلے کے حوالے کر دیئے رہاہونے والے افراد میں 4کاتعلق جنوبی وزیرستان سے ہے شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب شروع ہونے کے بعدسینکڑوں افراد کو سیکورٹی فورسز نے مشکو ک قرار دیکر گرفتار کرلیا ہے جس کی رہائی کیلئے اُتمانزئی قبیلے کے جرگے نے بار بار عسکری قیادت اور شمالی وزیرستان پولیٹیکل انتظامیہ سے جرگے کئے اس سلسلے میں گذشتہ روز بنوں کے آڈیٹوریم ہال میں شمالی وزیرستان پولیٹیکل انتظامیہ اور اُتمانزئی قبائلی مشران کا جرگہ ہوا جرگے سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ شمالی وزیرستان منظورآفریدی نے کہا کہ قبائلی عوام اورپاک فوج نے ملک کے آٹھارہ کروڑ عوام کیلئے بیش بہا قربانی دی ہے اوربچے بوڑھے اورخواتین نے اپنا گھر بار چھوڑا اب قبائلی عوام اس قربانی کو ضائع نہ ہونے دیں کیونکہ واپسی کے عمل میں کلیئرنس انتہائی ضروری ہے تاکہ ایکبار پھر شرپسندپرامن شمالی وزیرستان میں داخل نہ ہوجائیں اور پھر سے بدامنی پیدا ہو تاہم تمام قبائلی وزیر اور داؤڑ قبیلوں کے متاثرہ خاندانوں کو بلاتفریق اپنے گھروں کو واپس بھیجا جائے گا اُنہوں نے کہا کہ حکومت نے گرفتار افراد کی رہائی کے جرگے کے مطالبے پر عملدرآمد شروع کردیا ہے اس سلسلے میں 28مشکوک افراد کو چھان بین مکمل کرنے کے بعد بے گناہ قرار دیکر رہاکیا جارہا ہے تاہم جو افراد تاحال فوج کی گرفت میں ہیں اُن میں سے جو بھی بے گناہ ثابت ہوا اسی طرح رہاکردیئے جائیں گے اوردیگر مسائل کے حل کیلئے اقدامات اُٹھائے جائیں گے اس موقع پر رہاہونیوالے افراد کا استقبال کیا گیا اورہار پہنائے گئے جبکہ قبائلی جرگے اوررہا ہونے والے افراد میں مٹھائیاں تقسیم کیں اورچائے پلائی واضح رہے کہ رہاہونے والے مشکوک افراد میں سے چار کاتعلق جنوبی وزیرستان کے تحصیل لدھا سے ہے ۔

(جاری ہے)

گرفتار افرادمیں سے رہاہونے والے28 افراد کے ناموں کی فہرست جاری ،سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے دوران سینکڑوں افراد کو شک کی بناء پر گرفتار کیا ہے اس سلسلے میں اُتمانزئی قبائلی جرگہ کے مطالبے پر گرفتار افراد میں سے 28افراد کو کلیئر قرار دیکر رہا کرکے قبائلی جرگے کو حوالہ کیا جس میں ثوبت خان ولد اکبرخان ،آسے خان ولد گل سردی خان ،سرداردین ولد قیوم خان ساکنان سین تانگہ جانی خیل ،ماہیرخان ولدخون مرجان،بازید خان ولد محمد گل ساکنان سریانی کائی تحصیل میرانشاہ ،نیازولی ولد سردار علی سکنہ طوری خیل شواہ تحصیل سپین وام ،محمد شفاء ولد محمد کریم سکنہ زری کلہ تحصیل میرعلی ،اسرارالدین ولد دولت خان سکنہ میرعلی ،نیک تالی خان ولد است خان ،گلاب خان ولد دلارام خان ،بادشاہ غنی ولد علی مراد خان ،آدم خان ولد میرنواب خان ساکنان محسودآبادتحصیل لدھا جنوبی وزیرستان ،گل زالی خان ولدصالح خان سکنہ تبی خیل میران شاہ ،بختیار خان ولد گل مرجان،میرصاحب خان ولد اکرم خان ،ناظم الدین ولد سروان،نجیب اللہ ولد شیراعظم،نیازالدین ولد ویلیدار خان ساکنان سروبی تحصیل دوسلی ،قمرگل ولد خزمت گل سکنہ تبی ٹول خیل ،نعمت قدیر ولد فیض القدیر سکنہ درپہ خیل تحصیل میران شاہ ،حبیب الرحمن ولد نادر خان ،نیازخان ولد مائیزرخان ، صمدخان ولد گل ولی خان ،نوربیازخان ولد بامیرخان ،عرب خان ولد حمزہ علی خان ساکنان ممی روغہ منظرخیل تحصیل دتہ خیل ،نیک سادین ولد راوتلہ خان سکنہ زیراخیل تحصیل دتہ خیل ،دالئی ولد پستہ خان سکنہ اسد خیل تحصیل دوسلی ،سمیع اللہ ولد لطیف الرحمن سکنہ شہبازخیل تحصیل میران شاہ شامل ہیں تاہم جنوبی وزیرستان کے رہاہونے والے افراد کو اپنے علاقہ میں بھیج دیئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :