کراچی کے حلقہ این اے 246 میں پابندی کے باوجود ایس ایچ اوز کے تبادلوں کا الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا

حکام کی سیکریٹری داخلہ اور آئی جی سندھ سے وضاحت طلب

جمعہ 17 اپریل 2015 19:18

کراچی کے حلقہ این اے 246 میں پابندی کے باوجود ایس ایچ اوز کے تبادلوں کا ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) کراچی کے حلقہ این اے 246 میں پابندی کے باوجود ایس ایچ اوز کے تبادلوں کا الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا ہے  حکام نے سیکریٹری داخلہ اور آئی جی سندھ سے وضاحت طلب کی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے حلقہ این اے 246 میں ضمنی انتخابات کے اعلان کے بعد افسران کے تبادلوں پر پابندی عائد ہے اس کے باوجود مختلف تھانوں سے ایس ایچ اوز ٹرانسفر کردیئے گئے جس پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا ہے اور سیکریٹری داخلہ اور آئی جی سندھ سے وضاحت طلب کی کہ بتایا جائے کہ تبادلوں پر پابندی کے احکامات کو کیوں نظرانداز کیا گیا اور اس کا ذمہ دار کون ہے ؟۔ الیکشن کمیشن نے محکمہ داخلہ کو فوری طور پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔