الیکشن کمیشن نے قومی انتخابات 2013 کے ریکارڈ کی کاپی پیپلز پارٹی کو فراہم کر دی

ریکارڈ کی بنا پر جوڈیشل کمیشن میں اعتراضات پیش کئے جائیں گے

جمعہ 17 اپریل 2015 19:16

الیکشن کمیشن نے قومی انتخابات 2013 کے ریکارڈ کی کاپی پیپلز پارٹی کو فراہم ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء ) الیکشن کمیشن نے قومی انتخابات 2013 کے ریکارڈ کی کاپی پیپلز پارٹی کو فراہم کر دی  ریکارڈ کی بنا پر جوڈیشل کمیشن میں اعتراضات پیش کئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن میں پیپلز پارٹی دھاندلی کے حوالے سے اعتراضات کرنا چاہتی ہے جس کے لئے پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کو چند روز قبل ریکارڈ فراہمی کی درخواست کی تھی اور اب الیکشن کمیشن نے ریکارڈ کی فراہمی سی ڈی میں کر دی ہے ۔ پیپلز پارٹی ذمے داران نے تصدیق کی ہے کہ ریکارڈ کی کاپی ملی ہے تاہم ابھی جائزہ لے رہے ہیں کہ دھاندلی کے حوالے سے جو مطلوبہ ریکارڈ دستیاب ہے وہ فراہم کیا گیا ہے یا نہیں ۔ اس کے بعد جوڈیشل کمیشن میں اعتراضات پیش کریں گے ۔