عوام کو معیاری ، سستی اشیائے خوردونوش کی فراہمی کیلئے حکومت کے وژن اور اسکے شانہ چلنا چاہتے ہیں ‘ انجمن تاجر ان اتحاد

رمضان المبارک سے قبل قیمتوں کے حوالے سے میکنزم بنایا جائے ،دکانداروں کے نمائندوں کو بھی مشاورت میں شامل کیا جائے

جمعہ 17 اپریل 2015 19:15

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء)انجمن تاجران اتحاد نے کہا ہے کہ عوام کو معیاری اور سستی اشیائے خوردونوش کی فراہمی کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈی سی او کے وژن اور انکے شانہ چلنا چاہتے ہیں ، حکومت سے اپیل ہے کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کی لسٹ مرتب کرتے وقت دکانداروں کے نمائندوں کو بھی مشاورت میں شامل کیا جائے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار اتحاد کے صدر طاہر ثقلین بٹ اور جنرل سیکرٹری منیر الحق نے تاجروں کے منعقدہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

تاجر رہنماؤں نے کہا کہ حکومت سے درخواست ہے کہ رمضان المبارک سے قبل اشیائے خورد نوش کی قیمتوں کے حوالے سے میکنزم بنایا جائے جسکے لئے قیمتیں مقرر کرتے وقت چھوٹے دکانداروں کو بھی مشاورت میں شامل کیا جائے ۔حکومت کے وژن پر سو فیصد عملدرآمد کے لئے ضروری ہے کہ ضلعی حکومت کی جاری کردہ ریٹ لسٹ پر سب سے پہلے ہول سیل مارکیٹوں میں نفاذ کو یقینی بنایا جائے جس کے بعد دکانوں پر قیمتوں از خود ریٹ لسٹ کے مطابق ہو جائیں گی۔