لاء افسران کے تمام جائز مطالبات کو ترجیہی بنیادوں پر حل کرینگے ،امتیاز شاہد قریشی

سروس سٹرکچر اور پوسٹنگ ٹرانسفر کے بارے میں کمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہیں، وزیر قانون خیبرپختونخوا

جمعہ 17 اپریل 2015 19:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) صوبائی وزیر قانون ، پارلیمانی اُمور اور انسانی حقوق امتیاز شاہد قریشی نے کہا ہے کہ لاء افسران کے تمام جائز مطالبات کو ترجیہی بنیادوں پر حل کرینگے او رحکومت انہیں تمام تر سہولیات فراہم کرے گی تاکہ وہ اپنی زمہ داریاں احس طریقے سے نبھا سکیں۔ یہ بات اُنہوں نے جمعہ کے روز پشاور میں لاء آفیسرز ویلفےئر ایسوسی ایش کی پہلی منتخب کابینہ کے ارکان کی حلف برداری تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

سیکرٹری قانون محمد عارفین ، ڈائریکٹر انسانی حقوق خیبر پختونخوا نور زمان ، لاء آفیسرز ویلفےئر ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر محمدزبیر ،کابینہ کے ارکان اور افسران کی ایک بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے لاء افسران کے تنخواہوں اور الاؤنسز کے بارے میں سمری فوری طور پر تیار کرنے کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ سروس سٹرکچر اور پوسٹنگ ٹرانسفر کے بارے میں کمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہیں جو اس حوالے سے سفارشات حکومت کو پیش کرے گی تاکہ لاء افسران کے تمام جائز مطالبات پورے کئے جاسکیں۔

سیکرٹری لاء محمد عارفین نے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لاء افسران کے مطالبات ترجیہی بنیادوں پر حل کئے جائینگے ۔ ایسوسی ایشن کے صدر محمد زیبر ، انسانی حقوق کے ڈائریکٹر نورزمان اور عثمان غنی نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :