صوبائی حکومت کی موٴثر پالیسیوں ،اقدامات کی بدولت خیبر پختونخوا تبدیلی کی راہ پر چل پڑا ہے،ضیاء اللہ آفریدی
جمعہ 17 اپریل 2015 19:10
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء)خیبر پختونخوا کے وزیر برائے معدنی ترقی اور پشاور میگا پراجیکٹس کے کوآرڈینیٹر و فوکل پرسن ضیاء اللہ آفریدی نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت کی موٴثر پالیسیوں اور اقدامات کی بدولت خیبر پختونخوا تبدیلی کی راہ پر چل پڑا ہے تاہم اس تسلسل کوبرقرار رکھنے کے لئے عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔ اپنے رویوں میں تبدیلی لاتے ہوئے فرض شنا سی، دیانت داری اور عدل و انصاف جیسی اعلیٰ اخلاقی اقدار کو فروغ دے کر ایک کامیاب اور خوشحال معاشرے کی تشکیل ممکن ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز پشاور میں سیاسی عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے موٴثر اقدامات کرنا حکومت کی اہم ذمہ داری ہے جسے وہ بحسن و خوبی سر انجام دے رہی ہے تاہم اب حالات کافی بدل چکے ہیں اور بدعنوانی ، رشوت ستانی اور نا انصافی کے بے لگام گھوڑے کو قابو کر لیا گیا ہے مگر اس تسلسل کو برقرار رکھنے کے لئے سیاستدانوں کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی ذاتی مفادات کی بجائے قومی مفاد کو ترجیح دینا ہو گی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
عدت میں نکاح کیس، بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت 30 اپریل تک ملتوی
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر هذال بن حمود العتيبي اور ریکٹر ڈاکٹر ثمینہ ملک کی ملاقات
-
ہم ایک ایسا معاشرہ بنائیں گے جس کا خواب قائد نے دیکھا تھا، وزیراعظم شہباز شریف
-
جو نام بانی پی ٹی آئی دیں گے وہی چیئرمین پی اے سی ہو گا، عمرایوب
-
پارٹی کے اندرونی معاملات پر پارٹی میں ہی بحث کرنی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کا شیرافضل مروت کو انتباہ
-
9 مئی کو پی ٹی آئی نے پرامن احتجاج کیا، پارٹی نے کسی کو پرتشدد ہونے کا نہیں کہا
-
یرغمال تفریح گاہیں
-
رشوت خوری کا الزام، روس کے نائب وزیر دفاع گرفتار
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
تحریک انصاف کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے
-
ایران کے صدرڈاکٹرابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ
-
وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.