Live Updates

بلدیاتی انتخابات میں نام نہاد سہ فریقی اتحاد پی ٹی آئی کی سونامی بہا کر لے جائیگی،شاہ محمد وزیر

تحریک انصاف کے وضع کردہ نئے بلدیاتی نظام کی وجہ سے عوام کے بنیادی مسائل کے خاتمے میں کافی مدد ملے گی،مشیروزیراعلی خیبرپختونخوا

جمعہ 17 اپریل 2015 19:10

بلدیاتی انتخابات میں نام نہاد سہ فریقی اتحاد پی ٹی آئی کی سونامی بہا ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصو صی برائے ٹرانسپورٹ،ماس ٹرانزٹ اورفنی تعلیم ملک شاہ محمد خان وزیر نے کہا ہے کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں نام نہاد سہ فریقی اتحاد کو پاکستان تحریک انصاف کی سونامی بہا کر لے جائے گی اور پاکستان تحریک انصاف کے وضع کردہ نئے بلدیاتی نظام کی وجہ سے عوام کے بنیادی مسائل کے خاتمے میں کافی مدد ملے گی کیونکہ وہ ویلج کونسل اور تحصیل و ضلع کی سطح پر اہل اور ایماندار نمائندے منتخب کر کے ان سے بآسانی اپنی ضروریات و مسائل کے حل کے لئے بات کر سکیں گے۔

انہوں نے کہاکہ جنوبی اضلاع سے انہوں نے قوم پرستی کی سیاست کا خاتمہ کر کے علاقے کے عوام کو ایک نیا ولولہ اور حوصلہ دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار جمعہ کے روز انہوں نے ضلع بنوں تحصیل ڈومیل بازار میں ایک عظیم الشان عوامی جلسے سے بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کیا۔

(جاری ہے)

اس دوران علاقے کا پورا کر مالی قبیلہ اور نعیم ھاقی خیل،ملک تاج محمد خان،حاجی کرم علی خان جمعیت علمائے اسلام جبکہ کفایت رسول اور انور خان کے خاندان پاکستان پیپلز پارٹی سے مستعفی ہو کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔

جلسے سے اپنے خطاب میں معاون خصوصی ملک شاہ محمد خان وزیر نے کہا کہ صوبے کانیابلدیاتی نظام مکمل طور پر با اختیار ہوگا اور ترقیاتی منصوبوں کی مد میں 30فیصد تک رقم بلدیاتی حکومتیں خرچ کر سکیں گی جبکہ زیادہ تر علاقائی مسائل بلدیاتی نمائندے ہی حل کریں گے جس سے معاشرے میں ترقی و خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اب پورے ملک کی واحد مقبول ترین سیاسی جماعت ہے اور آنے والے وقت میں جنوبی اضلاع سے دیگر جماعتوں کا صفایا کرکے پی ٹی آئی ہی واحد سیاسی جماعت کے طور پر ابھرے گی۔

انہوں نے تحصیل ڈومیل کے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے بنیادی مسائل کے خاتمے کے لئے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کو کامیاب کرائیں۔معاون خصوصی نے پارٹی میں شامل ہونے والے قبیلوں اور خاندانو ں کو مبارکباد دیتے ہوئے یقین دلایاکہ پارٹی میں ان کی عزت و توقیر کا احترام کیاجائے گا اور ان کے تمام جائزمسائل کو حل کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات بھی کئے جائیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات