بنی نوع انسان کی تر قی مادی ذرائع پر نہیں بلکہ انسانی جذبو ں کی پختگی،میرٹ اور کمٹمنٹ پر ہے ‘رانا مشہود احمد خاں

پاکستان کے امیج کو بلند کر نے اور اقوام عالم میں کا میا بیو ں و کامرانیوں کے جھنڈے گاڑنے کیلئے اساتذہ ہماراہر اول دستہ ہیں‘صوبائی وزیر تعلیم

جمعہ 17 اپریل 2015 19:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء ) صو بائی وزیر تعلیم رانا مشہو د احمد خان نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی تعمیر و تر قی میں اساتذہ کا مقام مسلمہ حیثیت کا حامل ہے جو معماران وطن کی بہتر تعلیم و تر بیت اور انہیں با شعور و تعلیم یافتہ بنا نے میں بھر پو ر کر دار ادا کر تے ہیں ،پاکستان کے امیج کو بلند کر نے اور اقوام عالم میں کا میا بیو ں و کامرانیوں کے جھنڈے گاڑنے کے لیے اساتذہ ہماراہر اول دستہ ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھو ں نے یو نیو رسٹی آف ایجو کیشن اور محکمہ ہا ئیر ایجو کیشن پنجاب کے زیر اہتمام بینک روڈکیمپس میں منعقدہ "شارٹ ٹر م ان سر وس ٹر یننگ آف کا لج ٹیچر ز "کے تیسرے راؤ نڈ کی اختتامی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔اس مو قع پر وائس چانسلر یو نیو رسٹی آف ایجو کیشن ڈاکٹر فیض الحسن، سیکر ٹر ی ہا ئیر ایجو کیشن پنجاب اسلم کمبو ہ، ڈپٹی سیکر ٹری نعمان جمیل، پر نسپل بینک روڈکیمپس ثمینہ شاکر، مختلف شعبہ جا ت کے صدور، ڈائر یکٹر کا لجز، محکمہ تعلیم کے افسران، ماہر ین تعلیم اور اساتذہ سمیت طلباء ایک کثیر تعداد میں مو جو دتھے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہو د احمد خان نے خطاب کر تے ہو ئے کہاکہ پاکستان کو غر بت، کر پشن، دہشت گردی کی صو رت گوناگوں مسائل درپیش ہیں جن سے نمٹنے کے لیے قوم کے مسیحاوں کا کر دار کسی صو رت فر امو ش نہیں کیا جا سکتاہے۔ بنی نوع انسان کی تر قی مادی ذرائع پر نہیں بلکہ انسانی جذبو ں کی پختگی،میرٹ اور کمٹمنٹ پر ہے ۔ انہوں نے اساتذہ کو تعلیمی تر قی کے اس سفر میں اپنی صلاحیتیں عمد ہ طر یقے سے بر ؤ ے کا ر لانے پر زور دیتے ہو ئے ارض وطن کو تر قی یافتہ و خو شحا ل ملک بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن ڈاکٹر فیض الحسن نے اپنے خطاب میں کہا کہ کوالٹی ایجوکیشن کی ترویج ، ریسرچ کلچر کے فروغ اور نصابی ضرورتوں سے مکمل ہم آہنگی کیلئے اساتذہ کی جدید خطوط پر ٹریننگ وقت کی ایک اہم ضرورت ہے۔انھوں نے ٹریننگ کے انعقاد پر محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب کے افسران کی خصوصی دلچسپی اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ بہتر تعلیمی ترقی کے اس سفر میں اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔

دس روز جاری رہنے والی ٹریننگ میں پنجاب بھر کے مختلف کالجوں سے آئے200سے زائد اساتذہ اور ماسٹر ٹرینرز نے شرکت کی جنھوں نے انتظامی و مالیاتی امور،درس و تدریس کے ہمہ جہت طریقہ جات،انفارمیشن ٹیکنالوجی،کمیونیکیشن ایپلیکیشنز کے درست و بروقت استعمال اور دیگر امور بارے ٹریننگ حاصل کی۔ سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن پنجاب اسلم کمبوہ نے ٹریننگ کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے شرکاء کو مبارکباد پیش کی اور موجودہ نصابی و تعلیم ضروریات کی احسن طریق سے ادائیگی کے ضمن میں ٹریننگ کو سودمند قرار دیا۔تقریب سے ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈویژن رانا نسیم اور ڈائریکٹر ریسرچ ڈاکٹرمبشر ندیم نے بھی خطاب کیا۔بعد ازاں شرکائے ٹریننگ کے مابین تعریفی سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کیئے گئے۔