Live Updates

تحریک انصاف کے اراکین کے استعفوں پر اسپیکر کی رولنگ غلط اور متنازع ہے  مولانا فضل الرحمن

جمعہ 17 اپریل 2015 19:04

مردان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) جمعیت علما اسلام (ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے اراکین کے استعفوں پر اسپیکر کی رولنگ غلط اور متنازع ہے۔

(جاری ہے)

سینیٹر اعظم ہوتی کے انتقال پرتعزیت کیلئے مردان پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اراکین مستعفی ہوچکے ہیں، آئین میں استعفے قبول نہ کرنے کی گنجائش نہیں پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کے بعد جے یو آئی کے کچھ اراکین نے تحریک جمع کرائی تھی اس لیے یہ کہنا غلط ہے کہ استعفوں کے بعد کوئی تحریک جمع نہیں کرائی گئی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات