Live Updates

پی ٹی آئی کیخلاف تحریک کی حمایت نہیں کرینگے،خورشید شاہ

پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمنٹ آنے کا راستہ ہموار ہے،نکالنے کی حمایت نہیں کر سکتے  میڈیا سے گفتگو

جمعہ 17 اپریل 2015 19:04

پی ٹی آئی کیخلاف تحریک کی حمایت نہیں کرینگے،خورشید شاہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کی رکنیت منسوخ کرنے کی تحریک کی حمایت نہیں کرینگے، جوڈیشل کمیشن سے بہت توقعات ہیں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے اپنے چیمبر میں میڈیا سے بات چیت میں کہاکہ تحریک انصاف کو پارلیمنٹ واپسی پر خوش آمدید کہا پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمنٹ آنے کا راستہ ہموار ہے،نکالنے کی حمایت نہیں کر سکتے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات