آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے افغان فوج کے سربراہ کی ملاقات  پاک افغان سرحدی امور پر تبادلہ خیال

جنرل شیر محمد کریمی (کل) پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ کریں گے

جمعہ 17 اپریل 2015 19:04

آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے افغان فوج کے سربراہ کی ملاقات  پاک افغان ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) افغانستان کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل شیر محمد کریمی نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق افغان جنرل نے ملاقات کے دوران خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے جاری اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک کی افواج کے سربراہان نے ملاقات کے دوران پاک افغان سرحدی امور،دفاعی تعاون اور افواج کی ٹریننگ پر بھی غورکیا۔

افغان جنرل کو جی ایچ کیو آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جنرل کریمی نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق جنرل شیر محمد کریمی ہفتہ کو پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ کریں گے، جہاں وہ پاسنگ آوٴٹ پریڈ سے بھی بطور مہمان خصوصی خطاب کریں گے۔