منی مارکیٹ سسٹم میں سرمائے کی قلت ؛مرکزی بنک نے 897ارب روپے فراہم کردیئے

زرمبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر15 پیسے کم ہوکر101روپے50 پیسے تک گر گئی

جمعہ 17 اپریل 2015 19:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے منی مارکیٹ سسٹم میں سرمائے کی قلت دور کرنے کیلئے ہفتہ وارمارکیٹ آپریشنز کے تحت 897ارب روپے فراہم کردیئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق زر مبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ برقرارہے، منی مارکیٹ سسٹم کو سرمائے کی قلت ، مرکزی بینک نے ہفتہ وار فنڈز کی فراہمی کر دی۔

(جاری ہے)

کاروباری ہفتے کے آخری روز زرمبادلہ مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر15 پیسے کم ہوکر101روپے50 پیسے ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب منی مارکیٹ سسٹم کو ہفتہ وار سرمائے کی قلت دور کرنے کے لئے سات روزہ اوپن مارکیٹ آپریشن میں آٹھ سو ستانوے ارب روپے مالیت کے حکومتی تمسکات کی خریداری کی۔ خریدے گئے بلز اور بانڈز پر شرح سود7.1فیصد سالانہ طے پایا ہے۔

متعلقہ عنوان :