رواں مالی سال جولائی تا مار چ بیرونی سرمایہ کاری کا حجم1 ارب 76کروڑ ڈالر رہا، نجی شعبے میں 81کروڑ ، سرکاری شعبے میں 95 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوئی

جمعہ 17 اپریل 2015 19:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) رواں مالی سال کے ابتدائی نو ماہ کے دوران ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کا حجم1 ارب 76کروڑ ڈالر رہا،جولائی سے مارچ کے دوران نجی شعبے میں اکاسی کروڑ اور سرکاری شعبے میں پچانوے کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوئی۔

(جاری ہے)

ا سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جولائی سے مارچ کے دوران پاکستان کے نجی شعبے میں اکاسی کروڑجبکہ سرکاری شعبے میں پچانوے کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی۔ سرکاری شعبے میں سرمایہ کاری حکومتی تمسکات میں کی گئی جبکہ نجی شعبے میں دس کروڑ ڈالر سٹاک مارکیٹ اور اکہتر کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری براہ راست کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :