ملتان میں بھی چینی باشندوں کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی

جمعہ 17 اپریل 2015 18:59

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) وزارت خارجہ کی جانب سے چین کے صدر کے دورے کی تاریخ کے اعلان کے بعد ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی چینی باشندوں کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے جس کے احکامات قائمقام سی پی او ملتان ایس ایس پی محمد سلیم نے متعلقہ حکام کو ہدایات دیتے ہوئے دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ وزارت خارجہ کی جانب سے چین کے صدر کے دورہ پاکستان کے اعلان کے بعد خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے چینی باشندوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

جس کے باعث سی پی او ملتان نے یہ احکامات جاری کئے ہیں۔ متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقامی ہوٹلوں گیسٹ ہاؤسز اور دیگر مقامات پر رہائش پذیر چینی باشندوں کی سخت نگرانی اور سیکیورٹی کریں اور ان کو بغیر سیکیورٹی کے ان کی رہائشگاہوں سے نکلنے نہ دیا جائے اور جو چینی باشندہ ان احکامات کی خلاف ورزی کرے اس کی فوری اطلاع چینی سفارتخانے کو تحریری طور پر کر دی جائے۔

متعلقہ عنوان :