61سالہ شخص سے انسداد دہشتگردی کمانڈ کے افسران نے تفتیش کی،میٹروپولیٹن پولیس

جمعہ 17 اپریل 2015 18:51

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) میٹروپولیٹن پولیس نے منی لانڈرنگ کیس میں 11اپریل کو61سالہ شخص کی تفتیش کی نئی پریس ریلیز جاری کر دی۔61سالہ شخص سے انسداد دہشت گردی کمانڈ کے افسران نے تفتیش کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق14اپریل کو منی لانڈرنگ کیس میں اسکاٹ لینڈ یارڈ نے 61سالہ ایک شخص کو گرفتار کر کے اس سے پوچھ گچھ کرنے کے بعد جولائی تک ضمانت پر رہا کر دیا، اس کے ساتھ ایک 73سالہ اور ایک 44سالہ شخص کو بھی جولائی تک ضمانت پر رہا کیا گیا، جس پر میٹروپولیٹن پولیس نے نئی پریس ریلیز جاری کی ہے جس کے مطابق61سالہ شخص سے اسکاٹ لینڈ یارڈ نے نہیں بلکہ انسداد دہشت گرد یکمانڈ کے افسروں نے تفتیش کی۔