ایشیائی ترقیاتی بنک فاٹا میں پانی کے منصوبوں کیلئے پاکستان کو 4 کروڑ 30 لاکھ ڈالر فراہم کریگا، معاہدے پر دستخط

جمعہ 17 اپریل 2015 18:51

ایشیائی ترقیاتی بنک فاٹا میں پانی کے منصوبوں کیلئے پاکستان کو 4 کروڑ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) ایشیائی ترقیاتی بنک فاٹا میں پانی کے منصوبوں کیلئے پاکستان کو 4 کروڑ 30 لاکھ ڈالر فراہم کریگا۔رقم قبائلی علاقوں میں نو چھوٹے ڈیموں کی تعمیر پرخرچ کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ایشیائی ترقیاتی بنک وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقوں میں پانی سے متعلق منصوبوں کی تکمیل کیلئے پاکستان کو چار کروڑ تیس لاکھ ڈالر فراہم کرے گا۔اس سلسلے میں ایک سمجھوتے پر جمعہ کو اسلام آباد میں اقتصادی امور ڈویژن کے سیکرٹری محمد سلیم سیٹھی اورایشیائی ترقیاتی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر نے دستخط کئے اوراس سے فاٹا میں زراعت کے فروغ کے علاوہ چودہ لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔یہ رقم قبائلی علاقوں میں نو چھوٹے ڈیموں کی تعمیر پرخرچ کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :