پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 17ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے، وزیر خزانہ کی قو م کو مبارکباد

جمعہ 17 اپریل 2015 18:43

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 17ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے، وزیر خزانہ کی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 17ارب ڈالر سے بڑھ گئے۔ جمعہ کو وفاقی وزارت خزانہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی دن رات کی کوششوں اور موجودہ حکومت اقتصادی اصلاحات کے نتیجے میں غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 17ارب 20کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

یوں پاکستانی معیشت نے ترقی کا ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے۔وزیرخزانہ اسحا ق ڈارنے قوم کو اہم سنگ میل کے حصول پر مبارک باد دی ہے۔

متعلقہ عنوان :