بھارت کشمیری مسلمانوں پر ظلم و تشدد بند کرے‘ ناصر رمضان گجر

پاکستانی پرچم لہرانے پر کشمیریوں پر تشدد افسوسناک ہے‘سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ لاہور

جمعہ 17 اپریل 2015 18:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء ) پاکستان مسلم لیگ لاہور کے سیکرٹری اطلاعات ناصر رمضان گجر نے کشمیری مسلمانوں کی جانب سے بھارتی ظلم و ستم کے خلاف منعقدہ ریلی میں پاکستانی پرچم لہرانے پر کشمیری مسلمانوں پر بھارتی سیکیورٹی اداروں پر تشدد اور گرفتاریوں کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کشمیری مسلمانوں کے خلاف تشدد پسندانہ کاروائیوں کو روکے اور ان کے خلاف جارحانہ رویہ ترک کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کشمیری مسلمانوں کی بھارت سے آزادی کی جدوجہد ایک دن ضرور کامیاب ہوگی ۔پاکستانی عوام اور پاکستان مسلم لیگ کشمیریوں کی اخلاقی حمایت جاری رکھے گا ۔ناصر رمضان گجر نے کہا کہ کشمیری مسلمانوں نے بھارتی ظلم و ستم پر آواز بلند کرتے ہوئے پاکستانی پرچم اٹھایا ہے ۔پاکستانی پرچم لہرانے پر کشمیروں پر تشدد اور گرفتاریاں افسوسناک امر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت کشمیریوں پر بھارتی افواج اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے تشدد اورگرفتاریوں پر اقوام متحدہ میں آواز بلند کرے اور کشمیریوں کے ساتھ بھارتی افواج اور حکومت کے غیر اخلاقی رویہ کی روک تھام کیلئے سفارتی سرگرمیاں بروئے کار لائے۔

متعلقہ عنوان :