پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا لہٰذا‘اسلامی نظام کے نفاذ سے بحران ومسائل حل ہوسکتے ہیں‘ سید وسیم اختر

جماعت اسلامی کویہ اعزازحاصل ہے کہ اس نے ایک مزدورکے بیٹے کو وزیرخزانہ ،مرکزی امیرجماعت اورسینیٹربنایا رابطہ عوام مہم میں برادریاں اورلوگ جوق در جوق جماعت اسلامی کے ووٹربن رہے ہیں‘امیر جماعت اسلامی پنجاب

جمعہ 17 اپریل 2015 18:36

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب و پارلیمانی لیڈر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پورے ملک میں اسلامی پاکستان ،خوشحال پاکستان کانعرہ لے کر دعوتی میدان میں نکلی ہے ۔ذمہ داران وکارکنان ہرخاص وعام تک جماعت اسلامی کی دعوت اورنفاذِاسلام کاپیغام لیکر پہنچ رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سیوریج پراجیکٹ کے افتتاح کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ34کروڑ روپے کی خطیر رقم سے وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی شفقت کے باعث سیوریج پراجیکٹ کے مکمل ہونے کے بعد شہر کے سیوریج کے مسائل تقریبا حل ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق ایک غریب مزدور کے بیٹے ہیں جو غربت کے مسائل اورمحرومی کاغم خود دیکھ چکے ہیں لہٰذاوہ اسمبلیوں میں غریبوں کی آواز بنیں گے ۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کایہ اعزاز ہے کہ جس نے ایک مزدورکے بیٹے کو وزیرخزانہ ،مرکزی امیرجماعت اورسینیٹربنایاکسی اورجماعت میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی۔ اگر عوام اپنے جیسے متوسط وغریب افراد کو چن کر اسمبلیوں میں بھیجیں گے تومحروم طبقہ کے مسائل حل ہوجائیں گے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان چونکہ اسلام کے نام پر وجود میں آیا ہے لہٰذااس کے اندراسلامی نظام کے نفاذ سے بحران ومسائل حل ہوسکتے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ جماعت اسلامی کے زیراہتمام ملک میں جاری رابطہ عوام مہم کا لوگ مثبت ردعمل دے رہے ہیں۔برادریاں اورلوگ جوق در جوق جماعت اسلامی کے ووٹربن رہے ہیں یہ مہم جاری رہے گی اورانشاء اللہ عوام کے تعاون سے جلد اسلامی پاکستان وخوشحال پاکستان کاخواب پوراہوگا۔

متعلقہ عنوان :