وزیراعلیٰ شہبازشریف کا سرگودھا روڈ پر ٹریفک حادثے میں ماں باپ اور دو بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس

جمعہ 17 اپریل 2015 18:36

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے جھنگ کے قریب سرگودھا روڈ پر ٹریفک حادثے میں ماں باپ اور دو بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :