غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری، نماز جمعہ کے اوقات میں بھی بجلی کی بندش سے نمازیوں کو مشکلات کا سامنا

ٹیوب ویلوں کی بندش سے پانی کی قلت بھی بر قرار، عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

جمعہ 17 اپریل 2015 18:36

غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری، نماز جمعہ کے اوقات میں بھی بجلی ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے ،نماز جمعہ کے اوقات میں بھی لوڈ شیڈنگ جاری رہی جس کے باعث نمازیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ کے باعث ٹیوب ویلوں کی بندش سے پانی کی قلت بھی بر قرار ہے۔ذرائع کے مطابق بجلی کی طلب بڑھنے کے باعث شارٹ فال 4ہزار میگاواٹ سے متجاوز رہا ۔

(جاری ہے)

جسکے باعث مختلف شہری علاقوں میں 8سے 10جبکہ دیہی علاقوں میں 12سے 14گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ریکارڈ کی گئی ۔گزشتہ روز نماز جمعہ کے اوقات میں بھی لو ڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا جسکی وجہ سے نمازیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری طرف غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث ٹیو ب ویلوں کی بندش سے مختلف علاقوں میں پانی کی شدید قلت بھی بر قرار ہے جسکے باعث عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ۔

متعلقہ عنوان :