زین قتل کیس کے مرکزی ملزم مصطفی کانجو کو گارڈز سمیت 14روزہ جوڈ یشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا

جمعہ 17 اپریل 2015 18:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) انسداد دہشتگردی عدالت نے طالبعلم زین قتل کیس کے مرکزی ملزم مصطفی کانجو کوگارڈز سمیت 14روزہ جوڈ یشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ۔پولیس نے طالبعلم زین قتل کیس کے مرکزی ملزم مصطفی کانجو کو چار ملزموں سمیت جسمانی ریمانڈکے بعد انسداد دہشت گردی عدالت نمبر IIIکے جج ہارون لطیف کے رو برو پیش کیا۔پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے تمام تفتیش مکمل کر کے ایک کلاشنکوف برآمد کر لی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کانجو کے وکیل کا کہنا تھا کہ ان کے موکل نے کسی کو جان بوجھ کر فائرنگ کرکے قتل نہیں کیا۔ تفتیشی افیسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے ریمانڈ کی ضرورت نہیں ہے، ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا جائے،عدالت نے پانچوں ملزمان کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا کر دوبارہ 30اپریل کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر صدیق کانجو کے بیٹے مصطفی کانجو نے چند روز قبل فائرنگ کر کے 14 سالہ زین کو قتل جب کہ ایک نوجوان کو زخمی کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :