وزیراعلیٰ شہبازشریف کا لاہور کے علاقے بہار کالونی میں ایک سکول کے باہر فائرنگ کے واقعہ کی خبرکا نوٹس

ملزمان کی گرفتاری کا حکم،زخمی طالب علم اور سکیورٹی گارڈ کو علاج معالجہ کی ہر ممکن سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت

جمعہ 17 اپریل 2015 18:34

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لاہور کے علاقے بہار کالونی میں ایک سکول کے باہر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے زخمی طالب علم اور سکیورٹی گارڈ کو علاج معالجہ کی ہر ممکن سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :