ناصر سعید وزیراعلیٰ پنجاب کے پولیٹیکل اسسٹنٹ مقرر

جمعہ 17 اپریل 2015 18:33

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور پاکستان مسلم لیگ ن ٹریڈرز ونگ لاہور کے صدر ناصر سعید کو اپنا پولیٹیکل اسسٹنٹ مقرر کردیا ہے۔ رْکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے ایک تقریب میں ناصر سعید کو اْن کی تقرری کا نوٹیفیکیشن دیا۔

ٹریڈرز ونگ مسلم لیگ ن لاہور کے صدر اور رْکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، انجم محمود بٹ، نیال ناصر ، نوریز ناصر اور تاجروں کی ایک بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔ ایم این اے حمزہ شہباز نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری کے لیے ناصر سعید کی بہترین خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے انہیں اپنا پولیٹیکل اسسٹنٹ مقرر کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ناصر سعید اپنی بہترین صلاحتیں بروئے کار لاتے ہوئے تاجر برادری کی خدمت کا عمل مزید تیز کریں گے۔ وزیراعلیٰ کے مشیر ناصر سعید نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے اْن پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اْسے وہ ہرگز ٹھیس نہیں پہنچائیں گے اور تاجر برادری کے مسائل حل کرنا اْن کی اوّلین ترجیح ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ معاشی مسائل کا حل پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ میں ہی مضمر ہے لہذا وہ حکومت اور تاجر برادری کے درمیان پْل کا کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :