مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام میں احساس محرومی میں اضافہ کے سوا کچھ نہیں کیا، عابد حسین صدیقی

جمعہ 17 اپریل 2015 18:28

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء ) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام میں احساس محرومی میں اضافہ کے سوا کچھ نہیں کیا۔ امیر اور غریب کے درمیان فرق کا بھرنا تشویش ناک صورت حال ہے جس سے معاشرے میں عدم استحکام میں اضافہ ہو گا۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کانعرہ لے کراقتدار میں آنے والے سب کچھ بھول گئے ہیں ، حکمران انتخابی وعدے پورے کرنے کو تیار نہیں لوڈ شیڈنگ سے کاروبار زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے لیکن حکمران اپنے اقتدار کو طول دینے میں مصروف ہیں عوام کی کسی کو کوئی فکر نہیں۔

حکومت کی طرف سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نظر نہیں آرہے لگتا ہے عوام کو بے رحم حالات پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :