ترقیاتی منصوبوں کے نام پر سرکاری خزانے کا بے دریغ استعمال بند کیا جائے،بلدیاتی الیکشن نزدیک آتے ہی وزیراعلیٰ پنجاب کو سڑکیں یاد آ گئیں ،

جوائینٹ سیکرٹری مسلم لیگ(ق) لاہورکامران سیف بیان

جمعہ 17 اپریل 2015 18:28

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء ) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما وجوائینٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کے نام پر سرکاری خزانے کا بے دریغ استعمال بند کیا جائے ۔

(جاری ہے)

بلدیاتی الیکشن نزیک آتے ہی وزیراعلیٰ پنجاب کو سڑکیں یاد آگئیں حالانہ تقریباً پونے دو سال کے دوران پنجاب کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں پر کوئی توجہ نہ دی گئی اور تمام تر خزانہ نام نہاد نمائشی منصوبوں پر لگا دیا گیا ،150ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کرکے خادم اعلیٰ روڈ ز پروگرام دراصل بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کی ناکام کوشش ہے میاں کامران سیف نے کہا کہ قوم کو سڑکیں نہیں باعزت روزگار کی ضرورت ہے توانائی بحران ختم کیا جائے۔

خادم اعلیٰ پنجاب پہلے 6ماہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے اعلان پر عملدرآمد کروائیں کیونکہ ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ گذر گیا ہے لوڈ شیڈنگ کا عذا ب بڑھتا جارہا ہے ۔لیکن توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے گئے انہوں نے کہا کہ توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب مینار پاکستان پر احتجاجی کیمپ لگائیں تاکہ پنجاب میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوسکے۔