تحریک انصاف ضلع مردان نے 75 یونین کونسلوں سے اپنے اُمیدواروں کا حتمی اعلان کردیا

جمعہ 17 اپریل 2015 18:19

مردان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء ) تحریک انصاف ضلع مردان نے ضلع کے 75 یونین کونسلوں سے اپنے اُمیدواروں کا حتمی اعلان کردیا، پارٹی قیادت کا فیصلہ نہ ماننے والوں کیخلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ، تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز صوبائی وزیر تعلیم عاطف خان کے رہائش گاہ پربلدیاتی انتخابات کے حوالے سے قائم کردہ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ضلعی جنرل سیکرٹری افتخار علی مشوانی کے زیر صدرات منعقد ہوا۔

اجلاس میں ضلع صدر علی محمد خان ایم این اے، مجاہد خان ایم این اے، صوبائی وزیر تعلیم عاطف خان،مشیر وزیراعلیٰ مہر تاج روغانی، ضلع جنرل سیکرٹری افتخار علی مشوانی ایم پی اے ، ذاہد خان درانی ایم پی اے، طفیل انجم ایم پی اے، عبیداللہ خان مایار ایم پی اے، نائب صدر ضلع مردان اینجنئیر عادل نواز خان ، ضلع ترجمان خطاب باچا،سابقہ اُمیدوار حلقہ پی کے 23 عمرفاروق کاکاخیل، تحصیل تخت بھائی کے صدر صادق حسین، شاہ حسین، حامد علی خان، ابن حبان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ضلع بھر کے 75 یونین کونسلوں سے تحصیل اور ضلع کیلئے تحریک انصاف کے اُمیدواروں کا حتمی فیصلہ کیا گیا۔جس میں یونین کونسل مردان خاص سے ضلع کیلئے علی گوھرجبکہ تحصیل کیلئے عمران، یونین کونسل بجلی گھر سے ضلع کیلئے شفیق الرحمان جبکہ تحصیل کیلئے محمد ایوب خان،یونین کونسل بغداد ہ سے ضلع کیلئے محمد ایوب جبکہ تحصیل کیلئے ذاہد، یونین کونسل کسکورونہ سے ضلع کیلئے حضرت حسین جبکہ تحصیل کے نشت پر جماعت اسلامی کے اُمیدوار کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ، یونین کونسل باغ ارم سے ضلع کیلئے محمد عبدالسلام جبکہ تحصیل کیلئے عبدالرشید، یونین کونسل ڈاگئی سے ضلع کیلئے سید محمد کاشف جبکہ تحصیل کیلئے شاہ زیب، یونین کونسل روڑیا سے ضلع کیلئے اقتدار خان جبکہ تحصیل کیلئے فضل معبود، یونین کونسل چمتار سے ضلع کیلئے ناصر علی جبکہ تحصیل کیلئے اقبال خان، یونین کونسل خزانہ ڈھیری سے ضلع کیلئے صابر رحمان جبکہ تحصیل کیلئے ہارون رشید، یونین کونسل محب آباد سے ضلع کیلئے ولی رحمان جبکہ تحصیل کیلئے دل نواز خان، یونین کونسل منگاہ سے ضلع کیلئے محمد طاہر خان جبکہ تحصیل کیلئے محمد ابراہیم، یونین کونسل طورو سے ضلع کیلئے فضل تواب جبکہ تحصیل کیلئے محمد الیاس، یونین کونسل مہوڈھیرئی سے ضلع کیلئے شوکت مہمند جبکہ تحصیل کیلئے محمد امین، یونین کونسل ہوتی سے ضلع کیلئے شاہ باچہ جبکہ تحصیل کیلئے زوار، یونین کونسل گلی باغ سے ضلع کیلئے جواد علی جبکہ تحصیل کیلئے رضا محمد، یونین کونسل مسلم آباد سے ضلع کیلئے بخت شاد جبکہ تحصیل کیلئے عارف، یونین کونسل بکٹ گنج سے ضلع کیلئے اورنگزیب خان جبکہ تحصیل کیلئے محمد طفیل، یونین کونسل بری چم سے ضلع کیلئے ریاض الرحمان جبکہ تحصیل کیلئے عاصم، یونین کونسل غلہ ڈھیر سے ضلع کیلئے نورگل جبکہ تحصیل کیلئے جہانزیب خان، یونین کونسل مایار سے ضلع کیلئے مجاہد علی جبکہ تحصیل کیلئے امجد علی،یونین کونسل شہباز گڑھی سے ضلع کیلئے محمد ہارون جبکہ تحصیل کیلئے فضل امین، یونین کونسل محب بانڈہ سے ضلع کیلئے عبدالستار جبکہ تحصیل کیلئے عزیز اللہ، یونین کونسل کنڈرسے ضلع کیلئے نیاز بہادر جبکہ تحصیل کیلئے اشفاق، یونین کونسل شامت پور ضلع کیلئے عمران علی شاہ جبکہ تحصیل کیلئے عبدالجلیل، یونین کونسل چک ہوتی سے ضلع کیلئے عبدلقادر نصیر جبکہ تحصیل کیلئے عبدالمالک، یونین کونسل گمبت سے ضلع کیلئے جماعت اسلامی کے اُمیدوار کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ جبکہ جماعت اسلامی تحصیل کے نشست کیلئے پی ٹی آئی کے اُمیدوار عماد علی کو سپورٹ کریگی،یونین کونسل باغیچہ ڈھیرئی سے ضلع کیلئے خلیل الرحمان جبکہ تحصیل کیلئے کاظم علی شاہ، یونین کونسل گڑھی اسماعیل زئی سے ضلع کیلئے فرح داد جبکہ تحصیل کیلئے ظہور، یونین کونسل گڑھی دولت زئی سے ضلع کیلئے اسفندیار خان جبکہ تحصیل کے نشست پر جماعت اسلامی کے اُمیدوار کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ ، یونین کونسل گوجر گڑھی سے ضلع کیلئے ندیم حسین جبکہ تحصیل کیلئے ملک یار محمد، یونین کونسل جہانگیر آباد سے ضلع کیلئے ملک واصل خان، یونین کونسل نرئی سے ضلع کیلئے سعید خان جبکہ تحصیل کیلئے مستقل شاہ، یونین کونسل ساڑوشاہ سے ضلع کیلئے شاہد سیراج جبکہ تحصیل کیلئے محمد جواد، یونین کونسل دامن کوہ سے ضلع کیلئے ڈاکٹر حفیظ الوہاب جبکہ تحصیل کیلئے رحمان سید، یونین کونسل کوٹ جونگڑو سے ضلع کیلئے خطیب جبکہ تحصیل کیلئے ، یونین کونسل پٹ بابا سے ضلع کیلئے موسیٰ خان جبکہ تحصیل کیلئے ندیم شاہ ایڈوکیٹ، یونین کونسل مدے بابا سے ضلع کیلئے مبین خان جبکہ تحصیل کیلئے حیات محمد، یونین کونسل شیر گڑھ سے ضلع کیلئے جماعت اسلامی کے اُمیدوار کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ تحصیل کیلئے جماعت اسلامی تحریک انصاف کے امیدوار حامد علی خان کو سپورٹ کریگی، یونین کونسل ہاتیان سے ضلع کیلئے سلطان خان جبکہ تحصیل کیلئے فضل معبود، یونین کونسل مکوڑی سے ضلع کیلئے محمد حنیف جبکہ تحصیل کیلئے نعمت اللہ، یونین کونسل لوندخوڑسے ضلع کیلئے جاوید خان جبکہ تحصیل کیلئے سمیع اللہ ، یونین کونسل جلالہ سے ضلع کیلئے سید شمس القیوم جبکہ تحصیل کیلئے صادق حسین، یونین کونسل پیر سدی سے ضلع کیلئے فاروق شاہ جبکہ تحصیل کیلئے مشتاق، یونین کونسل ٹکر سے ضلع کیلئے مسلم خان جبکہ تحصیل کیلئے شفیق عالم، یونین کونسل بابوزئی سے ضلع کیلئے فیاض خان جبکہ تحصیل کیلئے فضل ماجد، یونین کونسل میاں عیسیٰ سے حضرت محمد جبکہ تحصیل کیلئے ظاہر علی، یونین کونسل بائیزو خرکے سے ضلع کیلئے محمد ریاض جبکہ تحصیل کیلئے جماعت اسلامی کے اُمیدوار کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ، یونین کونسل قاسمی سے ضلع کیلئے جان عالم جبکہ تحصیل کیلئے عامر طاوس، یونین کونسل الو سے ضلع کیلئے انتخاب عالم جبکہ تحصیل کیلئے ولایت خان، یونین کونسل ڈھیری لکپانی سے ضلع کیلئے تاجبر شاہ جبکہ تحصیل کیلئے محمد مدرار، یونین کونسل کوہی برمول سے ضلع کیلئے خورشید عالم جبکہ تحصیل کیلئے شاروز خان ، یونین کونسل شموزئی سے ضلع کیلئے اسرار نبی جبکہ تحصیل کیلئے زر شاد خان، یونین کونسل کاٹلنگ 1 سے ضلع کیلئے محمد عدنان جبکہ تحصیل کیلئے شاہ حسین، یونین کونسل کاٹلنگ 2 سے ضلع کیلئے افتخار علی جبکہ تحصیل کیلئے فیاض خان، یونین کونسل کٹی گڑھئی سے ضلع کیلئے عرفان علی جبکہ تحصیل کیلئے ظفر اقبال ، یونین کونسل جمال گڑھی سے ضلع کیلئے منظور رحمان جبکہ تحصیل کیلئے شقیاز خان، یونین کونسل ساولڈھیر سے ضلع کیلئے سہیل خان جبکہ تحصیل کیلئے نیاز علی، یونین کونسل رستم سے ضلع کیلئے عزیر علی جبکہ تحصیل کیلئے سلیمان، یونین کونسل بازار سے ضلع کیلئے محمد زبیر جبکہ تحصیل کیلئے سردار حسین، یونین کونسل پلو ڈھیرئی سے ضلع کیلئے مظفر شاہ جبکہ تحصیل کیلئے جان بہادر،یونین کونسل مچی سے ضلع کیلئے طارق زمان جبکہ تحصیل کیلئے شاہ حسین، یونین کونسل چار گلی سے ضلع کیلئے سہیل خان جبکہ تحصیل کیلئے ممتاز علی، یونین کونسل فاطمہ سے ضلع کیلئے ناصر خان جبکہ تحصیل کیلئے طارق سعید، یونین کونسل بابینی سے ضلع کیلئے شیر بہادر جبکہ تحصیل کیلئے محمد ایاز، یونین کونسل بخشالی سے ضلع کیلئے منتظر خان جبکہ تحصیل کیلئے خظر حیات ،یونین کونسل کٹہ خٹ سے ضلع کیلئے وقار احمد جبکہ تحصیل کیلئے محمد آصف، یونین کونسل گڑیالہ سے ضلع کیلئے علی خان جبکہ تحصیل کیلئے زرشاد، یونین کونسل گجرات سے ضلع کیلئے نگار خان جبکہ تحصیل کیلئے محمد رفیق، یونین کونسل کوٹ دولتزئی سے ضلع کیلئے لیاقت علی جبکہ تحصیل کیلئے محمد فیاض، یونین کونسل بالا گڑھی سے ضلع کیلئے سعید باچا جبکہ تحصیل کیلئے سلطان محمود، یونین کونسل سیکندری ضلع کیلئے حاجی تحسین الحق جبکہ تحصیل کیلئے شارق، یونین کونسل مردان رورل سے ضلع کیلئے محمد شاہد جبکہ تحصیل کیلئے افتخار علی، یونین کونسل پار ہوتی سے ضلع کیلئے محمد نواز خان جبکہ تحصیل کیلئے طلاء محمد کا انتخاب کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :