وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی مردان کے ہوتی ہاؤس میں آمد، اعظم خان ہوتی کی وفات پر تعزیت کی

جمعہ 17 اپریل 2015 18:04

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک جمعہ کے روز مردان میں سابق وزیراعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی کی رہائش گاہ پر گئے اور اُن کے والد سابق وفاقی وزیر و اے این پی کے رہنما محمد اعظم خان ہوتی کی وفات پر تعزیت کی وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کچھ دیر تک امیر حیدر ہوتی کے ساتھ رہے اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی وزیر اعلیٰ نے الله تعالیٰ سے دُعا کی کہ وہ مرحوم اعظم ہو تی کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو یہ عظیم صدمہ ہمت اور حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے

متعلقہ عنوان :