ضلعی انتظامیہ کا شہر میں گراں فروشی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈا ؤن،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے شہر میں830چھاپے

گرانفروشی پر1,35,000 روپے جرمانہ عائد،26 افراد کے خلاف مقدمات درج،45 افراد گرفتار ،19 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھیج دیا گیا

جمعہ 17 اپریل 2015 17:52

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا اور کارروائی کر تے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 830مقامات پر چھا پے مارے اور گرانفروشی کرنے پر99 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 1,35,000 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

(جاری ہے)

26افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر45افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے19 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کو گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :