لیسکوکے تمام آپریشن سرکلزمیں(کل )عوامی مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقادکیاجائیگا

جمعہ 17 اپریل 2015 17:50

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء)وفاقی وزیربرائے پانی وبجلی اوروزیرمملکت برائے پانی وبجلی کی ہدایت پر کل ( ہفتہ ) 18اپریل دن11بجے عوامی مسائل کے حل کے لیے لیسکوکے تمام آپریشن سرکلزمیں کھلی کچہری کا انعقادکیاجائے گا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹرہیومن ریسورس لیسکوآپریشن سرکل ساؤتھ آفس واقع غازی روڈڈیفنس، جنرل مینجر/ آپریشن ڈائریکٹرلیسکوآپریشن سرکل ایسٹ آفس واقع شالامارٹاؤن،کسٹمرسروس ڈائریکٹرلیسکوآپریشن سرکل سنٹرل آفس واقع سیدپورملتان روڈ ،مسٹرظفراقبال مینجرسی۔

ایس لیسکوآپریشن سرکل اوکاڑہ آفس،چیف انجینئرنارتھ لیسکوآپریشن سرکل نارتھ آفس واقع بوہڑوالہ چوک،مینجرسی۔ایس اطہرحسین لیسکوآپریشن سرکل شیخوپورہ آفس اورمینجرایس اینڈآئی آپریشن سرکل قصورآفس میں عوامی شکایات سنیں گے اوراُن کاازالہ کریں گے تاکہ عوام کوزیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔