مچھ، فضائی آلودگی سے مختلف قسم کی بیماریاں پھیل رہی ہیں، مولانا محمد انور سمالانی

شہر میں فضاء کو پاک کرنے اور اس پر کام کرنیوالے ادارے کا دفتر بھی نہیں ،امیر جمعیت علماء اسلام

جمعہ 17 اپریل 2015 17:48

مچھ) اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء (جمعیت علماء اسلام ضلع کچھی بولان کے نائب امیر مولانا محمد انور سمالانی نے کہا ہے کہ مچھ میں آبادی کی درمیان کوئلہ ڈپوؤں کی موجودگی بیماریاں پھیلانے کے سبب بن رہے ہیں کوئلہ ڈیوؤں سے خارج ہونے والے گیس اور ہوا میں شامل ہونے والے کوئلہ کی زرات فضاء کو آلودہ کررہے ہیں جس کے باعث شہری سانس سمیت دیگر امراض میں مبتلا ہورہے ہیں کوئلہ ڈیوؤں کو شہری آبادی سے منتقل کرکے مچھ میں فضاء کو پاک کیا جائے تاکہ ڈیوؤں سے پھیلنے والے بیماریوں کی روک تھام کو ممکن بنایا جاسکے ان خیالات کا اظہار انھوں نے مچھ کے مقامی اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ مچھ شہر کے آبادی کی عین درمیان سالوں سے کوئلہ کی ڈپوؤں نے ایک جانب شہر کی خوبصورتی کو متاثر کیا ہے جبکہ دوسری جانب کوئلہ کی ڈپوؤں سے خارج ہونے والے گیس اور ہوا میں شامل ہونے والے زرات سے شہریوں کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے کوئلہ ڈپوؤں کیوجہ سے فضائی آلودگی سے مختلف قسم کی بیماریاں پھیل رہا ہے جبکہ مچھ شہر میں فضاء کو پاک کرنے اور اس پر کام کرنیوالے ادارے کا دفتر بھی نہیں انھوں نے مطالبہ کیا کہ مچھ کے شہریوں کو مختلف قسم کی بیماریوں سے نجات دلانے کیلئے فوری طور پر کوئلہ ڈپوؤں کو آبادی سے منتقل کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :